حیدرآباد۔24۔دسمبر (اعتماد نیوز)مرکزی وزیر پٹرولیم ویرپا موئلی نے آج کہا
کہ کانگریس کے وزارت عظمی کے امید وار کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی
ہونگے ۔انہوں نے آج محکمہ ماحولیات و جنگلات کے قلم داں کے حصول کے بعد
میڈیا سے بات
کرتے ہوئے کہا کہ جینتی نٹراجن کے استعفی سے متعلق اسکو غلط
فیصلہ قرار دینا مناسب نہیں۔ چنانچہ انہوں نے بی جے پی کے وزارت عظمی کے
امید وار نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی صرف بولتے
ہیں۔ جبکہ کانگریس ہمیشہ کام کرتی ہے۔